کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر قومی
جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر حملہ تیز کرنے کی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن
جماعتوں کی میٹنگ سے پہلے آج پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں
پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج،
ریاستوں کے پارٹی صدور، عہدیداروں کے علاوہ دیگر لیڈروں نے حصہ لیا اور
نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر نریندر مودی حکومت پر حملہ کرنے کی منصوبہ
بندی کی۔کانگریس کے مطابق نوٹوں کی منسوخی بالکل ناکام ثابت ہوئی ہے۔